ملک کو جھنجھوڑ دینے والے پٹھان کوٹ دہشت گرد انہ حملے پر پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے یہ کہتے ہوئے حکومت کو پھٹکار لگائی ہے کہ بروقت دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملنے کے باوجود دہشت گرد فضائیہ کے اڈے میں گھسنے اور دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے میں کس طرح کامیاب ہو گئے۔
وزارت داخلہ سے
وابستہ مجلس قائمہ نے اس حملے کی تحقیقات میں پاکستان حکومت سے مدد مانگنے اور پاکستان کے مشترکہ تفتیشی ٹیم کو ملک میں آنے کی اجازت دینے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے اس فیصلے کی وجہ جاننا چاہا ہے۔
کمیٹی نے پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈے کی سیکورٹی کے نظام کو کمزور بتاتے ہوئے اس پر تشویش ظاہر کی ہے۔